كارپوريٹ سوشل ذمہ دارياں

ايك بہتر كل كے ليے پاكستان كى مدد، موبى لنك شروع سے ھى اپنى آمدنى كا ايك حصہ سماجى فلاح كے ليے وقف كرتا آرھا ھے تا كہ محروم طبقات كى زندگيوں ميں مثبت سماجى تبديلى لائى جاسكے

موبى لنك شوكت خام ميموريل كينسر ريسرچ ھسپتال كو باقاعدگى سے عطيات ديتا رھا ھے اور اپنے لاكھوں كسٹمرز كو بھى اس كارخير ميں بڑھ چڑھ كر حصہ لينے كے ليے كہتا رھا ھے - اس كے علاوہ موبى لنك لاكھوں پاكستانيوں كى زندگيوں كو بہتر بنانے كے ليے خدمت فاؤنڈيشن ، اميدنواور پمز چلڈرن ھسپتال اسلام آباد جيسے اداروں كى مدد بھى كرتا ھے

نوجوانوں كي تعليم

معيارى تعليم ھر پاكستانى كا حق ھے - بسا اوقات بے شمار لوگ اس حق سے صرف اس ليے محروم رہ جاتے ھيں كہ حصول تعليم كے اخراجات ان كے بس سے باھر ھوتے ھيں - موبى لنك نے ھر ممكن حد تك ايسے مستحق طلباء اور اداروں كى مدد كرنے كا فيصلہ كيا - اس مقصد كے ليے فيڈرل بورڈ آف انٹرميڈيٹ اينڈ سيكنڈرى ايجوكيشن راولپنڈى كو 50 كمپيوٹرز اور پاكستان انسٹى ٹيوٹ آف ميڈيكل سائنسز كو كمپيوٹر ليب كے قيام كے ليے 1 لاكھ روپے كا عطيہ ديا گيا- اس كے علاوہ كيڈٹ كالج حسن ابدال كى گولڈن جوبلى تقريبات كو بھى سپانسر كيا گيا

غربت كے خاتمے كے لۓ اقدامات

اپنے ارد گرد كے ماحول كا تحفظ اور بہترى ھم سب كا فرض ھے- معاشرے كے فارغ اور كچھ نہ كرنے والے افراد كو معاشى طور پر كچھ كرنے كے قابل بناديا غربت كے خاتمے كا مؤثر ترين ذريعہ ھے - موبى لنك كے خاتمے كے ساتھ ساتھ ماحوليات كے تحفظ كے ليے خوشحالى بينك كے ساتھ اشتراك عمل كا معاھدہ كيا ھے - جس كے تحت ديہى افراد خوشحالى بينك سے قرضہ حاصل كركے اپنا موبائل فون خريد كر اپنى ضروريات پورى كرنے كے ساتھ ساتھ معقول روزگار بھى كماسكتے ھيں- علاوہ ازيں موبى لنك اكتوبر2004 كو منعقد ھونے والى ھيومن ريسورس ڈيويلپمنٹ كانگريس كا بھى آفيشل سپانسر تھا

فنون لطيفہ كي حوصلہ افزائ

فنون لطيفہ كے شاہكار كسى بھى كلچر كے بہترين نمائندە ھوتے ھيں- پاكستان ميں آرٹ كى ترويج اور بقا كے ليے مربوط اور منظم كوششيں كرنا وقت كى ضرورت ھے- موبى لنك نے اس سلسلے ميں بھى مختلف انداز ميں كيے ايك قابل ذكر كام كركے اپنى برترى برقرار ركھى

    • نومبر2005 كو لاھور ميں ورلڈ پرفارمنگ آرٹس فيسٹيول كا انعقاد ھوا- اس فيسٹيول ميں دنيا كے ھر حصے سے معروف فنكاروں نے شركت كى- چمكتے فنكاروں كے اس جھرمٹ ميں سب كى تفريح طبع كے ليے بہت كڃھ تھا- موبى لنك نے آرٹ كے پرجوش پروموٹركى حيثيت سے اس آرٹ فيسٹيول كو 2004 كے ساتھ ساتھ 2005 ميں بھى سپانسر كيا- موبى لنك نے عالمى سطح كے اس اس فيسٹيول كى كاميابى كے ليے نہ صرف منتظيمين كى ھرممكن مدد كى بلكہ دنيا كے سامنے پاكستان كا مثبت اميج پيش كرنے كے ليے بھى اپنا بھرپور كردار ادا كيا

آرٹ كى ترويج كے عمل كے مزيد آگے بڑھاتے ھوئى موبى لنك نے جاز آئ ايم ايوارڈز، بيٹل آف بينڈذ كے انعقاد كے ساتھ ساتھ انڈس ميوزك ٹاپ ٹين كو بھى سپانسر كيا

كھيلوں كي حوصلہ ا افزائ

پاكستان بحيثيت قوم اپنے كھيلوں كے بارے ميں بہت زيادہ جذباتى ھوئے ھيں- ھاكى اور كركٹ كے ساتھ پاكستانيوں كى وابستگى قابل ديد ھوتى ھے - قوم كے مزاج كو مدنظر ركھتے ھوئے موبى لنك ھميشہ كھيلوں كے مقابلوں اور كھيلوں كى ترقى كے ديگر پروگراموں كى پروموشن كے ليے پيش پيش رھا ھے-

English
Difficulty in reading, click here