اورسكام ٹيلى كام کے متعلق

اورسكام ٹيلى كام ھولڈنگ ايس - اے -اى (ORASCOM TELECOM) يا OTH 1998 ميں قائم ھوئى اور مسلسل ترقى كى منازل كرتے ھوئے آج عالمى ٹيلى كميونيكيشن ماركيٹ ميں ايك ممتاز مقام حاصل كرچكي ہے-او-ٹی-ايچ كا شمار مشرق وسطي ، افريقہ اور پاكستان ميں سب سے بڑے نيٹ ورك كے حامل اور ہر طرح كي جديد ترين سروسز فراہم كرنے والے ٹيلي كميونيكيشن آپريٹرز ميں ہوتا ہے -او-ٹی-ايچ مشرق وسطي ،افريقہ اور جنوبي ايشياء كي سات ابھرتي ہوئی ماركيٹوں ميں كام كرنے والى اول درجے كى ٹيلى كميونيكيشنز كمپنى ھے-اورسكام ٹيلى كام الجيريا ميں جيذ ی ، مصر ميں موبی ِنل ، پاكستان ميں موبى لنك ، عراق ميں عراقنا ، بنگلہ ديش ميں بنگلا لنک ، تيونس ميں تيونسيانا اور زمبابوے ميں ٹيلی سيل كے ناموں سے جى ايس ايم نيٹ وركس آپريٹ كررھى ھے - جون 2005 تك اورسكام ٹيلى كام كے صارفين كى مجموعى تعداد 20 ملين سے بڑھ چكى تھى-

اورسكارم ٹيلى كام نے 1994 ميں موبى لنك كے نام سے پاكستان ميں اپنے آپريشنز كا آغاز كيا اور2001 كے اوائل تك ماركيٹ كا 40 فيصد سے زيادہ حصہ حاصل كرليا-او-ٹی-ايچ نے اپريل 2001 ميں كمپنى كا انتظامى كنٹرول سنبھالا اور جون 2005 تك موبى لنك كے صارفين كى تعداد 7 ملين سے تجاوز كرگئى جو پاكستان ميں موبائل فون استعمال كرنے والے صارفين كى كل تعداد كا 61 فيصد بنتا ھے

اورسكام ٹيلى كام مختلف نوعيت كى جديد ترين جى ايس ايم سپورٹ اور انٹرنيٹ آپريشنز كے ساتھ اپنے لاجواب جى ايس ايم آپريشنز كى بدولت خطے ميں قائدانہ مقام كى حامل ھے- اورسكام ٹيلى كام كى ايك اھم ترين حكمت عملى اپنے علاقائى جى ايس ايم آپريشنز كى معاونت كے لئے ذاتى نان- جى ايس ايم سبسڈريز كا قيام ھے- او-ٹی-ايچ نے اپنے سبسڈريز كے ليے يہ مقصد وافر مالى ، تكنيكى اور انتظامى وسائل وقف كركے حاصل كيا ھے - اس ميں نيٹ ورك سپورٹ اور جى ايس ايم آپريشنز كى تنصيب ، ايكوئپمنٹ پروكيورمنٹ اور ھينڈسيٹس پروكيورمنٹ و ڈسٹرى بيوشن كمپنيز ، ويليو ايڈڈ سروسز اور انٹرنيٹ آپريشنز شامل ھيں

اپنے صارفين كو معيارى سروسز ، شيئرھولڈرز كو بھرپور منافع اور اپنے 11 ھزار سے زائد ملازمين كو كام كرنے كے لئے موزوں ترين ماحول كى فراھمى شروع سے او-ٹی-ايچ كى اولين ترجيح رھى ھے

 

Difficulty in reading, click here