اوراس كام كی ذیلی موبی لنك جی ایس ایم ( پی ایم سی ایل) نے 1994 سے اپنے سرگرمیوں كا آغاز كیا اور پاكستان میں نشوونما اور صارفین كی سب سے بڑی اور روز افزوں بڑھتی ہوئی تعداد كے ساتھ ایسے ماركیٹ لیڈر كی حیثیت اختیار كرلی جس كے صارفین كی تعداد 30 ملین كے لگ بھگ ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے - ہمیں پاكستان میں100% ڈیجیٹل ٹیكنالوجی كے اولین تعارف كنندہ ہونے كا فخر حاصل ہے جو اپنے صارفین كو سٹیٹ آف دی آرٹ كمیونیكیشن كے امكانات بھی فراہم كرتی ہے -

موبی لنك خصوصی طور پر ڈیزائن كئے ہوئے ٹیرف پلان كی پیش كش كرتی ہے جو عام افراد سے كاروباری افراد تك اور كارپوریٹ سے ملٹی نیشنل تك كمیونیكیشن كی مختلف النوع ضرورتوں كو پیش نظر ركھ كر تیار كئے گئے ہیں-اس مقصد كے حصول كے لئے ہم اپنے صارفین كو پوسٹ پیڈ ( انڈیگو) اور پری پیڈ ( جاز) دونوں امكانات فراہم كرتے ہیں - ہمارے ہم سروں كے مقابلے میں ہماری پوسٹ پیڈ ( انڈیگو) اور پری پیڈ ( جاز) دونوں برانڈز پاكستان كی سیلولر انڈسٹری میں اپنی نوع كی سب سے بڑی برانڈز ہیں-

جدیدترین وائس كمیونیكیشن سروسز كے اضافے كے ساتھ جس نے كروڑوں افراد كی زندگیوں كو آسان بنادیا ہے - ہم اپنے انعام یافتہ صارفین كو اہم اضافی سروسز كے ایك سلسلے كی پیش كش كرتے ہیں- اس كے ساتھ ساتھ موبی لنك اپنی كوریج كو خصوصی اہمیت دیتی ہے ، یہی وجہ ہے كہ ہم ملك بھر میں 9000 سے زائد شہروں اور قصبوں كے علاوہ 120 ملكوں میں انٹرنیشنل رومنگ سروس بھی فراہم كرتے ہیں-دوسرے لفظوں میں ہم ---- ہر طرف ----- آپ كی زبان میں بات كرتے ہیں-

موبی لنك ویژن

صارفین كے لئے جدید ترین كمیونیكیشن امكانات كی پیش كش ، شیئرہولڈرز كی اہمیت میں اضافے اور كاركنوں كی توقعات پر پورا اترنے كی صلاحیت كے ساتھ پاكستان میں ٹیلی كمیونیكیشن سروسز كے نمائندہ فراہم كنندہ كے مقام كا حصول -

English
Difficulty in reading, click here
 
  Site by: Evamp & Saanga Site by: Evamp & Saanga